اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز میں نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر اختلاف رائے پیدا ہوگیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نیب ترامیم کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے لائیو اسٹریم کی حمایت کی تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک ٹیکنیکل کیس ہے اس میں عوامی مفاد یا دلچپسی کا معاملہ نہیں۔
بینچ نے اس معاملے پر مشاورت کیلئے سماعت میں وقفہ کردیا۔