6

احسن خان نے شوبز انڈسٹری سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے وجہ بتادی

 لاہور: پاکستانی اداکار احسن خان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار ہیں لیکن انہوں نے اپنی شادی کیلئے انڈسٹری سے باہر رخ کیا۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اداکار نے بتایا کہ یہ محض اتفاق تھا کہ ان کا دماغ انڈسٹری سے باہر لڑکی کے ساتھ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اچھے گھرانوں کی بہت سی سلجھی ہوئی باکردار لڑکیاں موجود ہیں لیکن وہاں ان کی بات نہ بن سکی۔

اپنی صحت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اس میں کوئی خاص راز کی بات نہیں ہے وہ شروع سے ایسے ہی اسمارٹ ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں