6

پشاور ہائیکورٹ کا افغان موسیقاروں کو افغانستان واپس نہ بھیجنے کا حکم

افغان موسیقاروں نے پاکستان میں پناہ کے لیے درخواست دائر کی تھی : فوٹو : فائل

افغان موسیقاروں نے پاکستان میں پناہ کے لیے درخواست دائر کی تھی : فوٹو : فائل

 پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس نہ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں نے پاکستان میں پناہ کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی تھی۔

آج پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں حکم دیا گیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کو زبردستی افغانستان واپس نہ بھیجا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اس مسئلے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے عدالت میں موجود عامر جاوید ایڈوکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس کو ہدایات جاری کئے جاتے ہیں کہ عدالتی معاون کو کیس سے متعلق کاپیز فراہم کئے جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں