14

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کرلی : فوٹو : بھارتی میڈیا

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کرلی : فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کی تقریب میں نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔

23 جون اتوار کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ہما قریشی اور اُن کے بھائی کے علاوہ کسی بھی بالی ووڈ اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس تقریب میں چند خاص اور قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔

تاہم، شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا، اداکارہ نے اپنے ولیمے پر لال رنگ کی بنارسی کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ولیمے کی تقریب میں اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا او دبنگ اسٹار سلمان خان سمیت نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکارہ ریکھا، کاجول، ہما قریشی، روینہ ٹنڈن، تبو، ادیتی راؤ حیدری، ودیا بالن اور اُن کے شوہر، یو یو ہنی سنگھ، ارباز خان، سائرہ بانو، انیل کپور، چنکی پانڈے، علی فضل، ریچا چڈھا اور فردین خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے ولیمے کی تقریب کو چار چاند لگائے۔

z1

z2

z3

z4

z5

z6

z7

z8

z9

z10

 

z12z11

z13

z14

z15

 

z16





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں