دبئی: متحدہ عرب امارات نے سیاحوں سے لوٹ مار کے واقعات کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سفری وارننگ جاری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو اسپین ، جارجیا، اٹلی ، برطانیہ ، فرانس اور آسٹریا کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان ممالک میں سیاحوں سے لوٹ مار اور چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔
اماراتی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں سیاحت کے دوران شہری مکمل طور پر چوکس رہیں ۔خواتین قیمتی زیور پہننے سے گریز کریں۔ سرکاری کاغذات خصوصا پاسپورٹ محفوظ جگہ پر رکھیں اور قابل اعتبار سائٹس سےہوٹل اور گاڑی کی بکنگ کروائیں۔