3

ترکیہ کی برآمدات نے 262 بلین ڈالر ریکارڈ ہدف پورا کرلیا

ترکیہ کی برآمدات 2024 میں ملک کی اب تک کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برآمدات کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ گزشتہ برس ایک “تکلیف دہ” سال تھا جس نے عالمی تجارت پر منفی اثر ڈالا۔

ترک صدر نے کہا کہ اس کے باوجود 2024 میں ہماری اشیا کی برآمدات 2023 کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 262 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

صدر طیب اردوان نے بتایا کہ 2023 میں 255.8 بلین ڈالر سے زیادہ تھی اور گزشتہ برس درآمدات 4.9 فیصد سال بہ سال کم ہو کر 344.1 بلین ڈالر رہ گئیں۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ آئندہ برس 2025 میں برآمدات میں مزید بہتری آئے گی۔ نئے سال کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں تاہم ہمیں محتاط اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں منفی نقطہ نظر کو یورو زون کے لیے اہم خطرے کا عنصر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم نئی منڈیوں اور تجارتی شراکت داروں کو تلاش کرکے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ تجارتی فرق کو کم کیا جا سکے۔

برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے بعد ترکیہ کا تجارتی خسارہ 22.7 فیصد کم ہو کر 106.3 بلین ڈالر سے 82.2 بلین ڈالر رہ گیا جب کہ 2024 میں تجارتی خسارہ 24 بلین ڈالر تک کم ہوا۔ 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں