کابل: افغانستان نے کہا ہے کہ سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوگی۔
وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغان وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود بھی ہوگا۔
افغان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے۔ اپنی سرزمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہ دینا افغانستان کا اصولی موقف ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے، خواجہ آصف
پاکستان کے وزیردفاع نے ایک انٹرویو میں افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے۔