21

غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی

اسرائیلی فوجی غزہ کے شیجائیہ محلے میں مارے گئے جہاں اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے

اسرائیلی فوجی غزہ کے شیجائیہ محلے میں مارے گئے جہاں اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے

شمالی غزہ کی پٹی میں جہادی تنظیم حماس سے لڑائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی مارے گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج نے بتایا غزہ شہر کے شیجائیہ محلے میں حماس کے خلاف آپریشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یائر ایویتان اور سارجنٹ فرسٹ کلاس یاکر شموئیل ٹیٹلبام کے نام سے ہوئی جن کا تعلق پیراٹروپرز بریگیڈ اور آرمرڈ بریگیڈ سے تھا۔ شیجائیہ میں ہی حماس کی فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔

یہ فوجی شیجائیہ میں الگ الگ واقعات میں مارے گئے جہاں جمعرات سے اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے۔ دونوں فوجیوں کی ہلاکت سے حماس کے خلاف غزہ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 318 ہو گئی۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ یہ آپریشن 98 ویں ڈویژن کی طرف سے کیا جارہا ہے کیونکہ وہاں حماس کے مجاہدین دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں