8

نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دلہن والے روپ کی متعدد تصاویر شیئر کی ہے جس سے مداح یہ سمجھنے لگے کہ نورا فتیحی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

نورا فتیحی نے یہ برائیڈل شوٹ ایک معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر کیلئے کرایا ہے اور کیپشن میں اس کی وضاحت سے مداحوں کا تجسس ختم ہوا۔

اداکارہ کے مداح دلہن کے کپڑوں کے نئے ڈیزائن کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ نورا کو بھی جلد حقیقی دلہن کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں