5

بیروت اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے

فوٹو: ایرانی میڈیا

فوٹو: ایرانی میڈیا

تہران: ایران کے زبردست میزائل حملے کے بعد بیروت اور تہران میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں کی اکثریت نے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں بھی عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔ شہریوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے۔

ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایرانی پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں