10

حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران

پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو جوابی حملے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو جوابی حملے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ اور تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے جواب میں قابل اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے سینئر کمانڈر سمیت حماس اور حزب اللہ کے سربراہان کو شہید کیا گیا جس کے جواب میں مقبوضہ خطے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو بیروت، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کے جواب میں مقبوضہ خطے کے مرکزی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے

بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے سیکیورٹی اہداف اور اہم فوجی مراکز پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ اسرائیل اگر ایران کے جائز جواب پر فوجی ردعمل کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کو بدترین اور تباہ کن حملوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاسداران نے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے اسرائیل پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے قانونی حق دفاع کے تحت اور امریکا آشیرباد سے صہیونی حکومت کی جانب سے بدترین جرائم کے ذریعے لبنان اور فلسطین کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف  کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں