تائپی: تائیوان کے ایک فوجی پر چین کو فوجی راز افشا کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی بحری فوج کے اہلکار سارجنٹ چن نے اپریل 2022 سے فروری 2023 کے درمیان اپنے موبائل فون سے پنگ ٹانگ، یلان اور دیگر مقامات پر خفیہ قومی دفاعی معلومات کی تصاویر اور معلومات حاصل کیں۔
بعد ازاں ایک میسجنگ ایپس کے ذریعے یہ تصاویر اور معلومات چین کے ایک خفیہ اہلکار کو بھیجی تھیں اور اس کے عوض ایک لاکھ 70 ہزار تائیوانی ڈالر وصول کیے تھے۔
تائیوان میں جاسوسی کی سزا نہایت سخت ہے اور کئی مقدمات میں موت کی سزا بھی دی گئی۔ بالخصوص چین کے ساتھ معاملات نہایت حساس ہیں۔
رواں برس اپریل میں ایک باپ اور بیٹے کی جوڑی کو خفیہ فوجی معلومات جمع کرنے اور بیجنگ کے لیے ایک جاسوسی “تنظیم” تیار کرنے کی کوشش کرنے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔