16

خیبرایجنسی میں 16 مزدوروں کا قاتل ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا کمانڈر کراچی سے گرفتار

  کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظم تحریک طالبان پاکستان کے درہ آدم خیل کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے محرم الحرام کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن میں ماتمی جلوس پر خودکش حملہ کروانے اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم نے خود کش حملے کے  لیے اپنے ساتھی ورشتہ دار اسحاق کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی تھی۔

گرفتار دہشت گرد نے خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 16 مزدورں کو تاوان کی رقم  نہ ملنے پر قتل کرکے ان کی لاشیں علاقہ گل تنگی جوا کی میں اجتماعی قبر میں دفنا دی تھیں۔

گرفتار  دہشت کا بیٹا فوج سے مقابلے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو چکا ہے۔ گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،2 ہینڈ گرینیڈ، آر ڈی ایکس بارودی مواد اورایک آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں