18

کراچی میں قلت آب کے ستائے شہریوں نے سرکاری ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے

  کراچی: کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیارکر گیا، پانی کے ستائے شہریوں نے سرکاری ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے، شہریوں نے  صفورہ اورلانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کے نلکے کھول کر پانی سڑکوں پر بہا دیا۔

کراچی  میں قلت آب کے ستائے شہریوں  نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، اور بڑی تعداد میں جمع ہوکر ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کا پانی بہانہ شروع کردیا ہے۔ غصے میں بپھرے ہوئے شہریوں  نے صفورہ اور لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کے نلکے کھول کر سارا پانی بہادیا۔

واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ عوامی احتجاج کے باعث لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹ کو بندکردیا گیا  ہے کیونکہ وہاں نکلنے والے ٹینکرز کوشہریوں نے روک کر ان کا پانی سڑک پر بہادیا،  لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پرامن وامان کی صورتحال خراب ہوگئی۔

بڑی تعداد میں پانی کے ستائے شہری لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈٖرنٹ پہنچ گئے تھے اورانہوں نے  تمام ٹینکروں کے نلکے کھول کر پانی بہادیا جس سے سڑک پر پانی جمع ہو گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی بوند بوند کو ترس ر ہے ہیں جبکہ اسی طرح کی صورتحال صفورہ ہائیڈرنٹ پر پیش آرہی ہے جہاں ایک جانب سے شہری احتجاج کرکے ہائیڈرنٹ کو بند کرارہے ہیں  تو دوسری جانب فیوچرکالونی لانڈھی ہائیڈرنٹ پر تین دن سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی بند ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کرش ہائیڈرنٹ ون اور ٹو بھی بند ہے جہاں بجلی کی فراہمی  معطل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرپاؤ ساوتھ ہائیڈرنٹ پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ذرائع واٹر کارپوریشن نے بتا یا کہ کراچی میں صرف دو ہائیدرنٹس نیپا اور سخی حسن سے شہریوں کو پانی فراہم کی جا رہا ہے جبکہ 5 ہائیدرنٹس بجلی اور شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے بند  ہیں جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی طرح متاثر ہو گئی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،  جس کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں