12

کراچی سے میاں بیوی اغوا ہونے پر پولیس سمیت دیگر حکام سے جواب طلب

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے میاں بیوی کے مبینہ اغوا سے متعلق درخواست پر پولیس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

ہائیکورٹ میں میاں بیوی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہری کی اہل خانہ نے بتایا کہ میرے بیٹے نے تہمینہ سے شادی کی تھی۔ گھر سے بیٹے اور بہو کو اغوا کرکے لیکر گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی ہے۔

مدعی نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کو درخواست بھی دی ہوئی ہے۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے عدالت نے آپ کی مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ کیا آپ نے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ آپ نے درخواست میں کوئی تفصیلات بھی نہیں دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 26 جون سے لاپتہ ہے دونوں پتا نہیں کہاں ہیں۔عدالت نے پولیس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں