37

عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

[ad_1]

صارفین کی جانب سے سابق انگلش کپتان کو سراہا جانے لگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

صارفین کی جانب سے سابق انگلش کپتان کو سراہا جانے لگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران پریزینٹر کے فرائض نبھانے والی زینب عباس اور سابق کرکٹر عامر سہیل کو ایک تصویر سوشل میڈیا پر ولن بنادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹی وی پریزینٹر زینب عباس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین اور سابق کرکٹر عامر سہیل کے ہمراہ میدان پر میچ کی صورتحال پر گفتگو کررہی تھیں۔

اس تصویر میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین میدان پر شدید گرمی کے دوران اپنی چھتری خود پکڑے ہوئے تھے جبکہ عامر سہیل اور زینب عباس نے گراؤنڈ اسٹاف کے ممبر کو چھتری پکڑوا کر کھڑا کردیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ سست بیٹنگ! بابر، سعود، عبداللہ تنقید کی زد میں

صارفین کی جانب سے دونوں پاکستانیوں کو ٹرولنگ کا سامنا ہے جبکہ کمنٹیٹر ناصر حسین کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایک صارف نے لکھا کہ پمارے لوگ منصب پر پہنچ کر پروٹوکول سے فائدہ اٹھانا پسند کرتے ہیں، ہمارے معاشرے کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، جو ایک تلخ حقیقت ہے۔

1



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں