[ad_1]
لاہور: دہرے قتل کے اشتہاری ملزم رضا حسین کو پولیس نے ضلع ہنگو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم رضا حسین 2020 سے پولیس کو دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم شہری شہزاد اور گل شیر کے ساتھ کرایے کے مکان میں رہتا تھا اور لین دین کے تنازع پر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔
ملزم نے مقتولین کو پہلے شراب پلائی اور بعد میں ہتھوڑے کے وار کر کے بےدردی سےقتل کردیا تھا اور پھر دونوں لاشوں کو لوہے کے ٹرنک میں چھپا کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن کے مطابق اشتہاری ملزم رضا حسین کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جسے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
[ad_2]
Source link