[ad_1]
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ بھی متنازعہ معاملہ بن گیا۔
ڈائیوو پاکستان کنسورشیم نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں ہمارے کنسورشیم کو جان بوجھ کر باہر روکا گیا، تین بجے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بڈ جمع کرانے پہنچے تو ہمیں روکا گیا۔
ڈائیوو نے مؤقف اختیار کیا کہ من پسند کمپنی کو نوازنے کے لیے بڈز شام چار بجے کھولی گئیں، ڈائیوو پاکستان کنسورشیم میں پاک ایشیا انویسٹمنٹ اور ٹی اے جی شامل تھے۔
ڈائیوو نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی بڈ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے عمل کو روک کر فوری طور نیا ٹینڈر دیا جائے، سارے عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے جس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link