5

کراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو

  کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوہد عالم اوڈھو نے نامعلوم گروپ کی جانب سے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کا سراغ لگانے اور قاتلوں کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جاچکا ہے۔  

عزیز آباد تھانے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوہد عالم اوڈھو نے کہا کہ میرا ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ایک جذباتی لگاؤ ہے، میں نے پولیسنگ کا آغاز ڈسٹرکٹ سینٹرل سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن پولیسنگ میں سی سی ٹی وی کا کردار بہت اہم ہے، جب تک سیف سٹی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے انتہائی اہم ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کی ٹارگٹ  کلنگ کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، باقی کیسز کی نوعیت مختلف ہے، 5  میں سے 3 کیس ہمارے پاس ہیں، ایک کیس ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے حل کرلیا ہے، دوسرے کیس میں ہم ملزمان کے قریب ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 965 سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران نے 65 برسوں میں جام شہادت نوش کیا، سندھ پولیس عوام کے سکون اور حفاظت کے لیے تیار ہے، شہدا کے بچے ہمارے اپنے ہیں، ان کی شادی اور تعلیم کے اخراجات سندھ پولیس اٹھائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں