ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنی پہلی ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ کی ہدایتکاری کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں، جس میں بڑے بڑے اداکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے بھی اس سیریز میں ایک خاص کیمو رول ادا کیا ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔
’اسٹارڈم‘ میں شاہ رخ خان بھی کیمو رول میں نظر آئیں گے تاہم یہ دونوں سپر اسٹارز ایک ساتھ اسکرین شیئر نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان نے آریان خان کی ہدایتکاری میں بغیر کسی جھجھک کے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی کیوں کہ ان کا شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
اس کے علاوہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلی عید پر ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی نظر آئیں گی۔