18

سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر

 پشاور: وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ 3 سے 6 بجے تک جلسے کا وقت دینا مزاق ہے یہ سیاسی جلسہ ہے اور وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے۔

ظاہر شاہ  نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہے اور ہمارے پرامن جلسے کو  خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر  کسی صورت  شیلنگ یا لاٹھی چارج برداشت نہیں کیا جائے گا ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا جلسہ پر امن ہوگا اور وزیراعلٰی کے پی ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں