[ad_1]
کراچی: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی حسان صابر نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے تحت مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی حسان صابر نے کہا کہ اسرائیل صرف فلسطینوں کو ہی ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ پورے عالم اسلام کا دشمن ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر بڑھ چڑھ کر بات کی ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس میں بتایا گیا کہ قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل ہونے پر کیا جارہا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور تمام مکاتب فکر کے علما شریک ہوں گے۔
آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما قاری محمد عثمان، اے این پی کے یونس یونیری، حافظ عبدالوحید اور مفتی عابد سمیت دیگر علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 7 اکتوبر کو قومی فلسطین کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔
[ad_2]
Source link