11

پاکستان طالبان کو تنہا کرنے کی پالیسی کا حامی نہیں،منیر اکرم

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  اسلام آباد: پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی غلطیاں اپنی جگہ، افغانستان کے داخلی و خارجی مسائل مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ اقدامات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وائس آف امریکا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کو تنہا کرنے کی پالیسی کا حامی نہیں، افغان حکومت کی غلطیوں کی سزا افغانستان کے عوام کو نہیں ملنی چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ طالبان حکومت کیساتھ جہاں ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے ، ہم اپنی سلامتی کیلیے لے رہے، جہاں سفارت کاری کی ضرورت ہے وہاں ہم سفارتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی ترجیحات پر انھوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح معاشی و سماجی ترقی، دوسری کشمیر، فلسطین اور افغانستان کی صورتحال ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں ان امور کو اجاگر کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں