[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن اور تنظیم نو کے منصوبے پر عمل شروع کردیا، اس حوالے سے متعدد عہدے ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم کرکے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل اقدامات کے نام سے نیا عہدہ قائم کر دیا گیا، جسے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے ماتحت کیا گیا ہے۔
ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کے اختیارات بھی ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو دے دیے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل اقدامات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو رپورٹ کیا کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر میں ڈائریکٹر جنرل ریونیو اینالسز کے نام سے قائم ادارہ ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو رپورٹ کرے گا، ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ (ان لینڈ ریونیو) ممبر آرگنائزیشن آڈٹ کو رپورٹ کیا کرے گا۔ ممبر پبلک ریلیشن کا عہدہ ممبر ٹیکس پیئر سروسز میں تبدیل کردیا گیا۔
[ad_2]
Source link