12

چیمپئینز کپ؛ مینٹور ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

سابق کپتان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے  (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپئینز کپ میں مینٹور کی خدمات سرانجام دینے والے مصباح الحق چیریٹی ایونٹس میں شرکت کیلئے ٹورنامنٹ کو ادھورا چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت سے امریکا میں طے شدہ چیریٹی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان

مصباح نے مینٹور بنائے جانے سے قبل بورڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ چیمپیئنز کپ ونڈو کے دوران امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب مصباح الحق کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

ناقدین کا کہنا ہے کہ جب مصباح کو بطور مینٹور خاصی رقم ادا کی جا رہی ہے، انہیں چیمپئنز کپ میں اپنے کردار کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں: “جلدی نہیں! بابر بابر کرنے دو ہم 40 اوورز کھلادیں گے” ویڈیو وائرل

یاد رہے مصباح کی مارخورز ایونٹ میں 4 میں سے 3 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں