41

پاکستان سمیت کئی ممالک میں اتوار کو دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا رہا

  کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اتوار کو دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا رہا دن اور رات 12  گھنٹے پر مشتمل رہے رات اور دن کا دورانیہ سال میں دوبار 22 مارچ اور 22 ستمبر کو برابر ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج سال میں دو مرتبہ خط استوا سے گزرتا ہے پہلی مرتبہ 22 مارچ کو جنوبی کرہ میں واقع خط جدی سے شمالی کرہ میں واقع خط سرطان کی جانب سفر کے دوران سورج خط استوا سے گزرتا ہے۔

اسی طرح 22 ستمبر کے روز بھی سورج عین خط استواء پر ہوتا ہے اور اس روز دن اور رات تقریباً برابر ہوتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں