[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے ایف بی آر کے تعاون سے ایف ٹی او ہیڈ کوارٹرز میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مخصوص سہولت ڈیسک کا آغاز کیا ہے، اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنانا ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں پاس ورڈ کی بازیافت جیسے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ایف ٹی او ڈیسک دیگر مسائل میں مدد فراہم کرے گا، ایف بی آر کے تربیت یافتہ اہلکار ٹیکس فائلرز کو مدد فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ایف ٹی او آفس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایف ٹی او سیکریٹریٹ میں سوالات صرف ذاتی طور پر حل کیے جائیں گے، فون کالز کے ذریعے کوئی مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔ ایف ٹی او تمام ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ فائلنگ میں مدد کے لیے ڈیسک پر جائیں۔
ایف ٹی او آفس ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کے ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا منتظر ہے۔
[ad_2]
Source link