[ad_1]
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دی ہنڈرڈ لیگ میں غیرملکی پلیئرز کی حد اور معاوضے میں اضافے کا منصوبہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائزز پسندیدہ غیر ملکی اسٹارز کو براہ راست کئی برسوں کے معاہدوں کی پیشکش کرپائیں گے تاہم فی سیزن مالیت 3 لاکھ پاؤنڈ (یعنی 11 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) تک ہوسکتی ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ سسٹم کی منظوری دے گا بعدازاں یہ قانون لاگو ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: کنیکشن کیمپ؛ کھلاڑیوں نے لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر لب کشائی
بورڈ ہر ٹیم کو پلیئنگ الیون میں 4 غیرملکی کرکٹر کو شامل کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہا ہے، موجودہ حد 3 پلیئرز کی ہے، ایونٹ میں شامل ہر ٹیم سردست مینزاور ویمنز کھلاڑیوں اور کوچز کی تنخواہوں پر تقریباً 1.9 ملین پاؤنڈ سالانہ خرچ کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیا
معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد یہ 3.5 ملین پاؤنڈ سالانہ ہونے کا امکان ہے۔ مذکورہ منصوبے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ یہ معاہدہ 2026 تک قابل عمل ہونے کا امکان کم ہے۔
[ad_2]
Source link