36

ایشون نے مرلی دھرن کو پیچھے چھوڑ دیا

[ad_1]

اسپنر نے بنگلادیش کیخلاف بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا (فوٹو: فائل)

اسپنر نے بنگلادیش کیخلاف بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا (فوٹو: فائل)

بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا۔

گزشتہ روز بھارت نے کانپور ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیتی تو اس میچ میں شاندار کارکردگی پر ایشون کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چنئی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کیخلاف سینچری اور ٹیسٹ سیریز میں 11 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا

ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشون نے سری لنکا کے مری دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا شکیب الحسن کو ممکنہ آخری ٹیسٹ پر تحفہ پیش کردیا

مری دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایشون نے 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنی 35 سیریز میں جیتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں