42

یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہو گی، چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری

پی آئی اے کی نجکاری کا تمام عمل مکمل ہوچکا، سیکرٹری نجکاری کمیشن

پی آئی اے کی نجکاری کا تمام عمل مکمل ہوچکا، سیکرٹری نجکاری کمیشن

  اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہو گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا۔

فاروق ستار نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہوگی جو براہ راست دکھائی جائے گی اور کمیٹی کے ممبران بھی بولی کو دیکھیں گے، بولی میں چھ پارٹیاں شرکت کریں گی۔

فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، نجکاری کے عمل میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کرنا بھی ضروری ہے، ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کوئی کٹوتی نہیں ہونی چاہیے۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام عمل مکمل ہو چکا جو نومبر 2023 میں شروع کیا گیا تھا، بولی کیلئے سرمایہ کاروں کی تیاری آخری مراحل میں ہے، بولی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں