[ad_1]
سوات: خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے علاقہ مٹہ چیریال میں نامعلوم افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مالم جبہ پولیس اسٹیشن کے قریب مٹہ کے علاقے چیریل میں قائم پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد اہل علاقہ نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اسٹیشن مالم جبہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
[ad_2]
Source link