60

غزہ کی صورت حال خوفناک ہے، عالمی طاقتیں جنگ بندی میں کردار ادا کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورت حال کا سامنا ہے، عالمی طاقتوں کو جنگ بندی فوری روکنے اور فلسطین کے دو ریاستی حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں کطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے آغاز پر غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا تذکرہ کیا اور وہاں کی صورت حال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے جنگ بندی روکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا طوفانوں کی زد میں ہے، ہمیں ایسےچیلنجز کا سامنا ہےجن کا کبھی سامنانہیں ہوا،دنیا میں سزا سےاستثنی کے رجحان پر تنقید ہمیں ایسے چیلنجز کا حل نکالنا ہے۔

انتونیو گوترین نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، تباہ کن تبدیلیوں کی سب کی بڑی وجہ کاربن کا اخراج ہے، جس کی روک تھام بہت ضروری ہے اور اس پر اُس طرح سے اقدامات نہیں کیے جارہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں