65

صبا حمید ڈراموں میں بہو کو مارنے میں کافی مہارت رکھتی ہیں، بشریٰ انصاری

 لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے ڈراموں میں سخت ساس کا کردار نبھانے سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ حقیقت میں سخت مزاج ساس نہیں ہیں اور ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرنا ان کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ “اگر میری ساتھی اداکارہ صبا حمید کو دیکھا جائے تو وہ ڈراموں میں بہو کو مارنے میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔”

اداکارہ نے کہا کہ عوام سخت ساس کے کردار کو پسند کرتے ہیں، اس لیے یہ کردار ڈراموں میں شامل کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈراموں میں تھپڑ مارنے کے بجائے صرف دھکا دیتی ہیں یا برا بھلا کہہ لیتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں