60

مسلم سیاستدان سے شادی سے قبل بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو کیا خوف تھا؟

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی مسلم سیاسی رہنما فہد احمد سے شادی کرنے سے پہلے کئی خدشات کا سامنا کیا تھا۔ ان میں سے ایک یہ تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری انہیں اپنی دیوالی پارٹیز میں مدعو کرے گی یا نہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا خود پر بھروسہ کم تھا اور وہ ہمیشہ غلط لوگوں پر بھروسہ کرتی رہیں، جس سے انہیں مایوسی ہوئی۔

سوارا بھاسکر نے عمر کے فرق کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ انہیں اس بات کا ڈر تھا کہ ان کے والدین اور دوست اس رشتے کو کیسے قبول کریں گے۔

یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد نے گزشتہ سال کے آغاز میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں