69

آشا بھوسلے نے نوجوانوں میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کردیا

 ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے نوجوانوں میں طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آشا بھوسلے نے ہندو مذہبی شخصیت سری سری روی شنکر کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ آج کل نوجوان جوڑوں میں محبت بہت جلد ختم ہو جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے بور ہو جاتے ہیں۔

91 سالہ گلوکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے شوہر، آر ڈی برمن کے ساتھ مسائل پیش آئے، تو وہ صرف چند دن اپنی والدہ کے گھر گزار کر واپس آجاتی تھیں، لیکن کبھی طلاق کا سوچا بھی نہیں۔

آشا بھوسلے نے روی شنکر سے سوال کیا کہ آج کل کیوں ہر مہینے لوگوں کو طلاق کے کاغذات بھجواتے سنا جاتا ہے؟ روی شنکر نے جواب دیا کہ اس کی وجہ برداشت کی کمی اور آج کے لوگوں میں محبت کے بجائے کشش کو زیادہ اہمیت دینا ہے۔

آشا بھوسلے نے مزید کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں بہت لوگ دیکھے ہیں لیکن پہلے ایسی شدت کے ساتھ طلاق نہیں ہوتی تھی۔ آج کل محبت جلدی ختم ہو جاتی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے جلدی بور ہو جاتے ہیں، جو شاید طلاق کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں