48

ایک بار پھر نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل

خبر ایجنسی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ امریکا سے واپسی پر ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ امریکا سے واپسی پر پونے 6 بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

نریندر مودی کا طیارہ تقریباً 46 منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنے کے بعد لاہور سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

مزید پڑھیں: مودی کا پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر، خیر سگالی پیغام تک نہ چھوڑا

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ تین روز قبل بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے امریکا گیا تھا۔

نریندر مودی نے امریکا میں کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں