[ad_1]
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات سے لاپتا تھے، واپس گھر پہنچ گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی گمشدگی : عدالت پولیس رپورٹ پر برہم، سیکریٹری دفاع سے جواب طلب
محمد اکرم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل ڈی آئی جی پریژن آفس کا اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچا تھا، جو محمد اکرم کے ساتھ لاپتا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اکرم کی بازیابی کے لیے 14 روز کی مہلت مانگ لی
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم آئی ایس آئی یا ایم آئی کی تحویل میں نہیں ہیں جب کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھی عدالت میں تحریری بیان داخل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ محمد اکرم ایجنسیوں کی تحویل میں نہیں، وزارت دفاع
بعد ازاں کیس کی سماعت میں سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اکرم کی بازیابی کے لیے 14 روز کی مہلت طلب کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ محمد اکرم کی گمشدگی کا کیس آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔
[ad_2]
Source link