56

ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  اسلام آباد: معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے جو 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے استقبال کیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔

پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں