26

ناسا اور اسپیس ایک کا 9واں مشن خلائی اسٹیشن روانہ

ناسا اور اسپیس ایکس نے امریکی ریاست فلوریڈا سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے لیے عملے کا ایک نیا گردشی مشن لانچ کردیا ہے۔

کریو 9 نامی یہ مشن ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور ایلکسزینڈر گوربنوو کو خلائی اسٹیشن پر لے گیا ہے۔ یہ اسپیس ایکس کے ساتھ ناسا کا نواں مشن ہے۔

اسپیس ایکس کا Falcon 9  راکٹ فلوریڈا میں ڈریگن خلائی جہاز پر سوار عملے کو خلائی اسٹیشن کی جانب لے کر روانہ ہوا۔

ناسا کے مطابق کریو-9 کے ارکان 200 سے زائد سائنسی تحقیقات کریں گے جن میں خون کے جمنے کے مطالعے، خلا میں اگائے جانے والے پودوں پر نمی کے اثرات اور خلابازوں میں بصارت کی تبدیلی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں