71

پیرس فیشن ویک، ایشوریا کو سجتا سنورتا دیکھ کر عالیہ بھٹ نظریں نہ ہٹا سکیں

 ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پر واک کی : فوٹو : بھارتی میڈیا

ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پر واک کی : فوٹو : بھارتی میڈیا

پیرس: بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ کی پیرس فیشن ویک سے نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک 2024 میں شرکت کی، دونوں اداکاراؤں نے بیوٹی برانڈ لوریئل کی ایمبیسیڈرز کے طور پر اپنے منفرد انداز میں شرکت کی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے پیرس فیشن ویک ڈیبیو میں میٹالک سلور کارسیٹ بسٹیئر اور بلیک پینٹس زیب تن کی جبکہ ایشوریا رائے بچن نے ایک شاندار سرخ گاؤن پہنا جس نے اداکارہ کے انداز کو مزید شاہانہ بنایا۔

اس ایونٹ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ ریمپ واک سے قبل لی گئی تھی، مذکورہ تصویر میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے میک اپ روم میں موجود ہیں، ایشوریا کا میک اپ چل رہا ہے جبکہ عالیہ پیچھے بیٹھ کر بڑی ہی حیرت سے اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔

اس وائرل تصویر پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور انداز نے عالیہ بھٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

paris





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں