45

سبینہ فاروق صحیح اور غلط بہوؤں کا تصور پیش کرنیوالی سینیئر اداکاراؤں پر برہم

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سبینہ فاروق بہوؤں کے اسٹینڈرز سیٹ کرنے والی سینیئر اداکاراؤں پر برس پڑیں۔

سبینہ فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہماری کچھ شوبز شخصیات مختلف پروگرامز میں بیٹھ کر اچھی اور بُری بہوؤں کے حوالے سے فضول قسم کے بیانات دے کر اپنی سوچ معاشرے میں نافذ کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بالکل بھی افسوس نہیں ہورہا کہ ہماری کچھ سینیئر اداکارائیں رجعت و قدامت پسند ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بہوؤں سے متعلق، آپ کے بیانات ایک ایسے وقت میں آرہے ہیں کہ جب پتا نہیں کتنی لڑکیاں گھروں میں بیٹھی ہیں، آپ مزید فضول اسٹینڈرڈز سیٹ مت کریں اور لوگوں کے ذہنوں میں چھوٹی باتیں نہ ڈالیں۔

s1

واضح رہے کہ صبا فیصل کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف انٹرویوز کے دوران بہوؤں سے متعلق سب سے زیادہ متنازع اور سخت بیانات دیے ہیں۔

صبا فیصل کے علاوہ، ایک بار گلوکار عاصم اظہر کی والدہ و سینیئر اداکارہ گلِ رعنا بھی بہوؤں سے متعلق منفی بیان دے چکی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں