42

سوات میں سفارتکاروں پر بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل

کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل

خیبر پختوان کے ضلع سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر بم دھماکےکے واقعے کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔ کمیٹی مختلف پہلوؤں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی اور رپورٹ تیار کرکے کےپی حکومت کو ارسال کرے گی۔

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

سوات کےعلاقے مالم جبہ میں 22 ستمبرکوغیرملکی سفارتکاروں کےقافلےپردھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں