50

خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل پا گئی

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 پشاور: خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان  صوبہ خیبر پختونخوا کا اجلاس ہوا ، جس میں دینی مدارس کی پانچ تنظیموں وفاق المدارس العربیہ، تنطیم المدارس اہلسنت، وفاق المدارس السلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ اور رابط المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کا قیام عمل لایا گیا اور متفقہ طور پر مولانا حسین احمد کو اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان خیبرپختونخوا کا صدر  ، وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے مولانا خورشید انور جوادی کو نائب صدر، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف کو ناظم اعلی، رابطہ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے مولانا عطاء الرحمن کو نائب ناظم اعلیٰ وناظم نشر واشاعت اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے مولانا عمر عبدالعزیز کو ناظم مالیات منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر 15 رکنی مجلس عاملہ کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی، مولانا حسین احمد نے کہا کہ دینی مدارس کی آزادی و حریت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں