[ad_1]
نیویارک: مشرق وسطی میں جاری تنازع اور کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں برینٹ آئل کی قیمت بڑھ کر 72.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
مشرتق وسطی کی صورت حال نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link