71

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

ان دنوں فضا علی امریکا میں موجود ہیں : فوٹو : فائل

ان دنوں فضا علی امریکا میں موجود ہیں : فوٹو : فائل

امریکا: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ لباس پہن کر انسٹاگرام ریلز بنانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ان دنوں فضا علی امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزارتے ہوئے امریکا کے حسین مناظر اور موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

فضا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ امریکا کے کسی تفریحی پارک میں موجود تھیں اور ایک چھوٹی ٹرین کے ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں فضا علی بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اُنہوں نے رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: فضا علی کا لائیو شو میں ڈانس دیکھ کر مداح سیخ پا

فضا علی نے اپنی یہ ویڈیو جیسے ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو اُن کے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بدنام کرنے چل پڑیں۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ممالک جاکر بھول جاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور پھر ایسے بولڈ لباس پہنتی ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ فضا علی جیسے لوگوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ مارننگ شو میں بیٹھ کر دوسروں کو لیکچر دیں، پہلے خود پر توجہ دیں پھر دوسروں کو نصیحت کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں