88

ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ایلون مسک کی اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کے ساتھ رواں ماہ اہم کاروباری ملاقاتیں شیڈول ہیں—فوٹو: عالمی میڈیا

ایلون مسک کی اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کے ساتھ رواں ماہ اہم کاروباری ملاقاتیں شیڈول ہیں—فوٹو: عالمی میڈیا

  واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی کے ساتھ تصویر وائرل ہونے اور رومانوی تعلقات کے شبہات پر خاموشی توڑ دی اور وضاحت کردی۔

ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ پر جواب دیا کہ ‘ہم ڈیٹنگ پر نہیں ہیں’، اس پوسٹ پر مسک اور جیوجیا میلونی کو انتہائی قریب بیٹھے اور انہماک سے ایک دوسرے کی باتین سنتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے اٹلانٹک کونسل گلوبل سٹیزن ایوارڈ کی تقریب میں جیورجیا میلونی کی تعریف کی تھی اور کہا کہ وہ ایک ایسی انسان ہیں جو ظاہری خوب صورتی سے زیادہ اخلاقی طور پر خوب صورت ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جیورجیا میلونی دیانت داری، سچی اور ایسی خوبیوں کی مالک ہیں جو عام طور پر سیاست دانوں میں نہیں ہوتی ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کے اٹلی میں کاروباری مفادات ہیں اور ان کی اطالوی وزیراعطم جیورجیا میلونی کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، جس میں وہ اٹلی میں اسپیس اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اٹلی نے رواں برس جون میں بیرونی اسپیس کمپنیوں کو کام کرنے کے لیے نئے قوانین بنائے تھے، جس کی مد میں ملک میں 8.1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک پہلے ہی اٹلی میں کام کر رہی ہے جو ان کی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے 6 ہزار سٹیلائٹس سے زائد کے نیٹ ورک کے تحت براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں