20

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے سوا کروڑ روپے کا سونا چرانے والا مینجر معطل، مقدمہ درج

درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا ایک منظر (فوٹو : انٹرنیٹ)

درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا ایک منظر (فوٹو : انٹرنیٹ)

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سوا کروڑ روپے مالیت کا سونا چرانے والے مینیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مینیجر زبیر بلوچ اور مفرور ملازم علی رضا گوپانگ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکھر کی مدعیت میں ضلع جامشورو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، محکمہ اوقاف سندھ نے وزیر عمر سومرو کی ہدایت پر زبیر بلوچ سے ریکوری اور کارروائی کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ درگاہ قلندر شہباز سے 57 تولا سونا اور 3133 تولا چاندی توشہ خانہ سے چوری کیا گیا، زبیر بلوچ نے علی رضا گوپانگ کی ملی بھگت سے خورد برد کی اور سونا چوری کیا۔

یہ پڑھیں : صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا چوری

وزیر اوقاف عمر سومرو کے مطابق زبیر بلوچ کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کی تنخواہ و پنشن روک دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں