[ad_1]
کراچی میں اگست میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے ماہ اگست میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی مجموعی طورپر 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں کارلفٹر190 گاڑیاں چوری و اسلحے کے زورپرشہریوں سے چھین لے اڑے۔ شہرکے مختلف علاقوں سے 3 ہزار982 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھینی گئیں۔ شہر میں دندناتے مسلح لیٹروں نے شہریوں کوایک ہزار 651 موبائل فونزسے محروم کردیا۔ اگست میں اغوابرائے تاوان کے 2، بھتہ خوری کے5 اور قتل وغارت گری کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
[ad_2]
Source link