34

بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے، سپریم کورٹ

[ad_1]

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔ بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا 42 سال بعد 2 بہنوں کو جائیداد کا حصہ دینے کا حکم

فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کے لیے کچھ وکلا سہولت فراہم کرتے ہیں۔ عدالت نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں