[ad_1]
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2647ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 274700روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 235511روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
[ad_2]
Source link